سکیورٹی خدشات، ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت پاکستان نے سکیورٹی خدشات پر ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگادی۔
وفاقی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی کمرشل اور پرائیویٹ ڈرون نہیں اڑایا جائے گا۔ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرونز اڑانے پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیبر پختونخوا حکومت نے ہدایت کی ہے کہ مشکوک ڈرون یا آلے کی برآمدگی پر علاقے کو فوری گھیرے میں لیا جائے، بم ڈسپوزل یونٹ یا تربیت یافتہ عملہ ہی مشکوک مواد کو ہینڈل کرے گا۔بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ امن و امان میں خلل ڈالنے کے خدشات کے پیش نظرِ کیا گیا۔ڈیرہ غازی خان، وادی نیلم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک مہینے کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر