چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا مضبوط ترقی کا مظاہرہ، جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن (شِنہوا) برانڈ کی قدر متعین کرنے والی ایک معروف مشاورتی فرم کی رپورٹ کے مطابق چینی ٹیکنالوجی برانڈز نے اپنی مجموعی مالیت میں مضبوط ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چین نے ٹیکنالوجی اور اختراع کے لحاظ سے پہلی بار جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے جس نے ایک سرکردہ ٹیکنالوجی طاقت کے طور پر اس کے تشخص کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔
برانڈ فنانس کی تازہ جاری کردہ ٹاپ 100 ٹیکنالوجی برانڈز 2026 رپورٹ کے مطابق دنیا کی سرفہرست 100 ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مجموعی برانڈ مالیت 2026 میں 37 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 15 فیصد زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین 25 برانڈز کے ساتھ عالمی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جن کی مجموعی قدر تقریباً 465 ارب ڈالر ہے۔ دنیا کے 50 سب سے زیادہ قیمتی ٹیکنالوجی برانڈز میں 11 چینی برانڈز شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ چینی برانڈز کی مجموعی مالیت نے گزشتہ سال کی نسبت 27.1 فیصد کی تیز رفتار نمو حاصل کی ہے جو متعدد ٹاپ 100 برانڈز رکھنے والی بڑی ٹیکنالوجی طاقتوں میں سب سے زیادہ مضبوط شرح نمو ہے۔
برانڈ فنانس کے ویلیوایشن ڈائریکٹر لورینزو کوروزی نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم یقیناً دیکھ سکتے ہیں کہ چین مسلسل ترقی کر رہا ہے اور عمومی طور پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس کے پاس بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی برانڈز کے لئے مارکیٹ کی توسیع اور مارکیٹ کی ترقی کے حوالے سے اب بھی بہت گنجائش موجود ہے۔
برانڈ فنانس کے چیئرمین اور سی ای او ڈیوڈ ہیگ نے شِنہوا کو بتایا کہ چین کو کاروبار کرنے کے لئے نہ صرف ایک بہترین جگہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے بلکہ اسے ایک ٹیکنالوجی لیڈر کے طور پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر