لندن(نیشنل ٹائمز))گریٹر مانچسٹر پولیس نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد میں کلہاڑی سمیت داخل ہونے والے واقعے میں دوسرے مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔۔۔پولیس کے مطابق منگل کی شب دو افراد مانچسٹر سنٹرل مسجد میں ہتھیار لے کر داخل ہوئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک ملزم کو موقع سے کلہاڑی، چاقو اور منشیات برآمد ہونے پر حراست میں لیا گیا جبکہ دوسرے کو حملے کی سازش کے شبے میں پکڑا گیا۔
مانچسٹر مسجد واقعہ دوسرا ملزم بھی گرفتار



