پرانے عدالتی فیصلے نئے قانون کی موجودگی میں درخواست گزار کے کام نہیں آسکتے : لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے بلڈنگ انسپکٹر محمد عمران ارشاد کی تبادلے کے خلاف درخواست خارج کر دی،چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے قرار دیا کہ سرکاری ملازمت میں تبادلہ سروس کا حصہ ہے ،ملازم اپنی مرضی کے سٹیشن پر رہنے کا دعویٰ نہیں کر سکتا، صرف 8 دن میں تبادلہ ہونا بذاتِ خود غیر قانونی نہیں، جب تک انتظامی بدنیتی ثابت نہ ہوعدالتی مداخلت نہیں کی جا سکتی۔جسٹس کامران نے مزید قرار دیا کہ پرانے عدالتی فیصلے نئے قانون کی موجودگی میں درخواست گزار کے کام نہیں آ سکتے ،محکمہ بلدیات کے ملازمین اب مخصوص مدت تک ایک ہی جگہ تعیناتی کا قانونی حق نہیں رکھتے ،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کے بعد پرانا قانون ختم ہو چکا ،نئے قانون میں ملازمین کی تعیناتی کی مدت یعنی سکیورٹی آف ٹنیور کا کوئی تحفظ موجود نہیں۔عدالت کے روبرو درخواست گزار بلڈنگ انسپکٹر محمد عمران ارشاد نے محض آٹھ دنوں کے اندر تبادلے کے خلاف درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ اور نوٹس کے اتنی جلدی تبادلہ کرنا انتظامی بدنیتی ہے ۔



  تازہ ترین   
آپریشن غضب للحق میں اب تک 274 خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں: ترجمان پاک فوج
افغانستان کے حملے پر آپریشن غضب للحق: متعدد طالبان ہلاک، اسلحہ، توپ خانے، چوکیاں تباہ
فتنہ الخوارج کے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملے ناکام
پاکستان ذمہ دار ملک، قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے: سربراہ پاک فضائیہ
افغانستان نے سالمیت کو للکارا، ڈٹ کر مقابلہ، منہ توڑ جواب دیا جائے گا: صدر و وزیراعظم
افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف سیاسی قیادت مادر وطن کیلئے یک زبان
افغانستان اور پاکستان بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں: اقوامِ متحدہ کی اپیل
ہمارے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب کھلی جنگ، دما دم مست قلندر ہوگا: خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر