پاکستان ذمہ دار ملک، قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے: سربراہ پاک فضائیہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، فضائیہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی 7ویں سالگرہ پر پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں تقریب ہوئی جس سے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے خطاب کیا، ایئر چیف نے معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے جامع اور متوازن ردعمل کو بھی اجاگر کیا۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، سات سال قبل دشمن نے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے ہمیشہ کی طرح جھوٹے بیانیے پر مبنی اپنے اندازے میں ہماری صلاحیت اور عزم کا غلط اندازہ لگایا، دشمن ہمارے پختہ عزم، جذبہ قربانی اور بے مثال حوصلے سے بے خبر ہو کر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ آور ہوا۔سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ دن کی روشنی میں نپی تلی اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ہم نے عددی برتری رکھنے والے دشمن کے خلاف اپنی دفاعی قوت کا مظاہرہ کیا، مئی 2025 میں جارح دشمن نے ایک بار پھر ہماری خودمختاری کو چیلنج کیا تو ہمارا جواب دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ حیران کن تھا۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پی اے ایف نے مکمل دائرہ کار پر مبنی کثیر جہتی آپریشنز انجام دیئے، جو نہایت منظم اور بے نقص طریقے سے مکمل کیے گئے، جس کے نتیجے میں دشمن کو فیصلہ کن شکست ہوئی، دشمن کے کئی جدید ترین پلیٹ فارمز، جن میں متعدد رافیل طیارے، ایس یو-30 ایم کے آئی، میراج-2000، مگ-29 اور بغیر پائلٹ فضائی نظام شامل تھے، مار گرائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے علاقے کے اندر گہرائی تک جا کر بیسز اور زمینی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا، پاک فضائیہ نے جدید ترین ایس-400 فضائی دفاعی نظام اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو بھی ناکارہ بنایا۔سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایئر فورس اپنے بہادر اور ثابت قدم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، پاکستان ائیرفورس ہمیشہ اس عظیم قوم کے لیے فخر کی علامت بنے رہے گی۔



  تازہ ترین   
آپریشن غضب للحق میں اب تک 274 خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں: ترجمان پاک فوج
افغانستان کے حملے پر آپریشن غضب للحق: متعدد طالبان ہلاک، اسلحہ، توپ خانے، چوکیاں تباہ
فتنہ الخوارج کے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملے ناکام
پاکستان ذمہ دار ملک، قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے: سربراہ پاک فضائیہ
افغانستان نے سالمیت کو للکارا، ڈٹ کر مقابلہ، منہ توڑ جواب دیا جائے گا: صدر و وزیراعظم
افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف سیاسی قیادت مادر وطن کیلئے یک زبان
افغانستان اور پاکستان بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں: اقوامِ متحدہ کی اپیل
ہمارے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب کھلی جنگ، دما دم مست قلندر ہوگا: خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر