نیوزی لینڈ میں چینی نئے سال پر مختلف رنگا رنگ ثقافتی تقریبات کا انعقاد

آکلینڈ (شِنہوا) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ بھر میں چینی برادری نے متعدد رنگا رنگ ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرکے چین کا نیا سال منایا، جن میں گھوڑے کے سال کے تہواری جذبے کو اجاگر کیا گیا اور نیوزی لینڈ کے کثیر الثقافتی معاشرے میں چینی ثقافت کے متعلق بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کی گئی۔
تقریبات میں نیوزی لینڈ میں نئے چینی قمری سال کا چھٹا آن لائن گالا اور تاکا پونا بیچ پر بڑے پیمانے کےساحلی میلے کا انعقاد بھی شامل تھا، جس میں کمیونٹی گروپس، فنکاروں اور مختلف نسلی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
آن لائن گالا کا انعقاد چینی ثقافتی ایسوسی ایشن نیوزی لینڈ اور پیسیفک کلچرل اینڈ آرٹس ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا، جسے متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں نشر کیا گیا، اس میں نیوزی لینڈ، چین اور آسٹریلیا کے فنکاروں نے شرکت کی۔ چار گھنٹے پر محیط پروگرام میں موسیقی، رقص، سازوں کی دھنیں، مزاح اور ملٹی میڈیا مظاہرے شامل تھے، جن کے ذریعے روایتی ورثے اور جدید تخلیقی صلاحیت دونوں کی عکاسی کی گئی۔
ہفتے کے اختتام پر‘‘ہیپی چائنیز نیو ایئر‘‘ میلے نے آکلینڈ کی معروف تاکا پونا بیچ کو ایک شاندار تہواری مقام میں تبدیل کردیا جو ثقافتی مظاہروں، روایتی دستکاریوں اور چینی کھانوں سے بھرپور تھا، ہزاروں افراد نے وہاں جمع ہو کر جشن منایا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر