چینی عدالتوں نے شمالی میانمار کے دو جرائم پیشہ گروہوں کے مقدمات نمٹا دیئے، 16 افراد کو سزائے موت

بیجنگ (شِنہوا) چین کی عدالتوں نے شمالی میانمار میں قائم ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ میں ملوث دو بڑے جرائم پیشہ گروہوں کے مقدمات نمٹا دیئے ہیں۔
چین کی اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2025 کے اختتام تک ملک بھر کی عدالتوں نے شمالی میانمار میں ٹیلی کام فراڈ سے متعلق 27 ہزار سے زائد مقدمات کے ابتدائی فیصلے مکمل کر لئے جبکہ واپس لائے گئے 41 ہزار سے زیادہ ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔
خاص طور پر نام نہاد “4 بڑے خاندانوں” کے جرائم پیشہ گروہوں کے مقدمات، جنہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع توجہ حاصل کی، میں منگ اور بائی گروہوں کے تمام عدالتی مراحل مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 39 افراد کو عمر قید یا اس سے سخت سزائیں دی گئیں جن میں سے 16 کو سزائے موت سنائی گئی۔ سرحد پار سرگرم دو مسلح جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جس سے اندرون اور بیرون ملک جرائم پیشہ عناصر کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔
ایس پی سی کے مطابق چینی عدالتیں ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے جرائم پر سخت، موثر اور جامع سزائیں عائد کر رہی ہیں تاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ 2021 سے 2025 تک ملک بھر کی عدالتوں نے اس نوعیت کے ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد ابتدائی مقدمات نمٹائے اور 3 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ملزمان کو سزائیں سنائیں۔



  تازہ ترین   
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ
ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر