ایرانی میزائل یورپ اور امریکی اڈوں کیلئے خطرہ ہیں :ٹرمپ

واشنگٹن،تہران (نیشنل ٹائمز))امریکی صدر ٹرمپ نے سٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں ایک بار پھر مئی کی پاک بھارت جنگ کا تذ کرہ کیا ۔ کانگریس سے خطاب میں انھوں نے کہا اگر میں لڑائی نہ بند کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ جاتی، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا اگر میں مداخلت نہ کرتا تو تین کروڑ پچاس لاکھ لوگ مارے جاتے ۔ اپنے عہدے کے پہلے 10 مہینوں میں آٹھ جنگیں ختم کیں۔ ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوائیں، ایران ایسے میزائل بنا رہا جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے ، ہم ایران سے ڈیل کی کوشش کر رہے ، ایران کو کبھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دوں گا ۔ ٹرمپ کے خطاب میں کئی دعوے غلط اور گمراہ کن تھے ۔ نیوز ایجنسی اے پی نے افراط زر، امیگریشن، ٹیرفس اور جنگوں سے متعلق غلط دعوؤں کی فہرست تیار کی اور تجزیے میں لکھا ٹرمپ نے ایسی بہت سی باتیں کہیں جو پوری طرح حقائق پر مبنی نہیں تھیں۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس جنیوا روانہ ہوگئے جہاں امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر تیسرے دور کے مذاکرات ہوں گے ۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا امریکاکے ساتھ تیسرے دور کے مذاکرات کے حوالے سے پرامید ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا آپریشن غضب للحق، افغان طالبان رجیم کے 30 اہلکار ہلاک
ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 خوارج جہنم واصل
چمن: گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق
ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں سماعت مکمل
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، طالبان کے بیانات افسوسناک ہیں: دفتر خارجہ
آئی ایم ایف کا یو اے ای سے دو ارب ڈالر ایک سال کیلئے رول اوور کرانے کا مطالبہ
پاکستان، اٹلی، سپین اور یونان کا غیر قانونی امیگریشن کیخلاف مشترکہ پالیسی پر اتفاق
پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی ہے: خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر