اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)حکومتِ پاکستان نے خواتین کیلئے پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت دے دی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئی اصلاحات کا اعلامیہ جاری کر دیا جس میں خواتین کیلئے پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت دی گئی۔اعلامیے کے مطابق فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ نئی اصلاح خواتین کی آزاد قانونی شناخت کو تسلیم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دی گئیں۔ خواتین کے معاشی، سماجی اور شہری حقوق تک رسائی میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی ہدایات پر اصلاحات ترتیب دی گئیں، ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے سافٹ ویئر اپڈیٹ کی نگرانی کی۔
خواتین کیلئے پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت



