چمن: گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

چمن(نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے طور پل میں ایک گھر کے کچن میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔چمن پولیس کا کہنا ہے کہ 20 کلو وزنی گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث گھر کے متعدد کمرے منہدم ہو گئے۔ دھماکے کی شدت سے قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق ملبے سے 5 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ دیگر جاں بحق افراد میں خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ تخریبی پہلو کا جائزہ لیا جا سکے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گیس سلنڈر دھماکا معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا آپریشن غضب للحق، افغان طالبان رجیم کے 30 اہلکار ہلاک
ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 خوارج جہنم واصل
چمن: گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق
ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں سماعت مکمل
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، طالبان کے بیانات افسوسناک ہیں: دفتر خارجہ
آئی ایم ایف کا یو اے ای سے دو ارب ڈالر ایک سال کیلئے رول اوور کرانے کا مطالبہ
پاکستان، اٹلی، سپین اور یونان کا غیر قانونی امیگریشن کیخلاف مشترکہ پالیسی پر اتفاق
پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی ہے: خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر