ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)) ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا میں سماعت مکمل کر لی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کراچی سمیت ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی اور ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی تھی۔دوران سماعت بریفنگ دی گئی کہ جنوری میں 8 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، جنوری میں فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 10 روپے 39 پیسے تھا تاہم اصل فی یونٹ فیول لاگت 12 روپے 17 پیسے رہی۔سی پی پی اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ پن بجلی سے کم پیداوار اور کھپت زیادہ رہنے کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا۔ممبر نیپرا پنجاب آمنہ احمد نے سماعت کے دوران کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہمیں تو بہتری کی امید تھی مگر چیزیں الٹی طرف جا رہی ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ جنوری میں فرنس آئل والے پلانٹس کیوں چلائے گئے؟ جس پر حکام نے جواب دیا کہ پیک ڈیمانڈ بڑھنے سے طلب پوری کرنے کیلئے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ جو اضافہ مانگا گیا ہے اس کی وجہ فرنس آئل کا استعمال ہے، آمنہ احمد نے ایک بار پھر کہا کہ ابھی تک جو سوچا ہوا تھا چیزیں اس کے الٹ ہی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا آپریشن غضب للحق، افغان طالبان رجیم کے 30 اہلکار ہلاک
ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 خوارج جہنم واصل
چمن: گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق
ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں سماعت مکمل
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، طالبان کے بیانات افسوسناک ہیں: دفتر خارجہ
آئی ایم ایف کا یو اے ای سے دو ارب ڈالر ایک سال کیلئے رول اوور کرانے کا مطالبہ
پاکستان، اٹلی، سپین اور یونان کا غیر قانونی امیگریشن کیخلاف مشترکہ پالیسی پر اتفاق
پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی ہے: خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر