جاپانی وزیراعظم کے خطرناک پالیسی ایجنڈے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹوکیو (شِنہوا) جاپانی شہریوں کی بڑی تعداد نے دارالحکومت ٹوکیو میں وزیراعظم تاکائیچی کی طرف سے آئینی ترامیم کے عمل کو تیز کرنے، عسکری صلاحیتوں میں اضافے اور قومی انٹیلی جنس کے کام کو مستحکم کرنے جیسی پالیسیاں اختیار کرنے کی خطرناک روش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ملک کی مستقبل کی سمت کے متعلق بھی تشویش کا اظہار کیا۔
مظاہرے کا اہتمام شہری تنظیموں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ مظاہرین ایوان نمائندگان کی سیکنڈ ممبرز آفس بلڈنگ کے سامنے جمع ہوئے۔ مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ‘‘آئینی ترامیم کی مخالفت‘‘ اور “فاشزم کو اس کے پنجرے سے آزاد نہ کرو” کے نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے ‘‘جنگ نہیں’’ کے نعرے بھی لگائے۔
مظاہرین میں شامل ایک خاتون نوریکو کاشی کاوا نے صحافیوں کو بتایا کہ میں تاکائیچی کے پالیسی ایجنڈے کی سو فیصد مخالفت کرتی ہوں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جاپان کو ہر وقت جنگ کے لئے تیار رہنے کی صورتحال کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، اگر ملک کو مسلسل تنازعات کی طرف لے جایا گیا تو بالآخر اس کا اختتام اپنی تباہی خود کرنے پر ہو گا۔
مظاہرین میں بہت سے نوجوان بھی شامل تھے۔ یونیورسٹی کی ایک طالبہ متسوبارا نے کہا کہ انہیں حکومت کے حالیہ پالیسی اقدامات پر تشویش ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ یہ تمام پالیسیاں جنگ شروع کرنے کی تیاری ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت عوام کی آواز کی مزید درستگی سے سمجھے گی۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر