خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں34 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور حسن خیل کے مقابل پاکستان-افغانستان سرحد پر خوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش کی اطلاع ملی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اِس کوشش کو بروقت آپریشنز کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائیوں کے نتیجے میں13 شرپسند مارے گئے۔دوسری جانب ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع لکی مروت اور بنوں میں کیا گیا جس میں13 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک شرپسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے مزید خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ ’عزم استحکام‘ مہم کے تحت انسداد دہشتگردی پوری رفتار سے جاری رکھی جائے گی۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34خوارج جہنم واصل
تربت: گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 15 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا
افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، افغان چیک پوسٹ تباہ
محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات، 10,500 ورک ویزوں پر اتفاق
روس، یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار
وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر