حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کا اختیار،حکومت یونین کونسلز تعین کی مجاز:اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترمیم تجویز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن پاکستان نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیم)آرڈیننس 2026میں قانونی سقم دور کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو سیکشن 4 اور 6 میں ترامیم تجویز کر دیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت صرف یونین کونسلز کی تعداد کا تعین اور نوٹیفکیشن جاری کرنے کی مجاز جبکہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے اختیارات ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 222 (b) اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 17 اور 221 کے تحت حلقہ بندی کرنا صرف الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ کمیشن نے سفارشات و تجاویز دیں کہ آرڈیننس سے ایسی تمام شقیں حذف کی جائیں جن کے تحت حکومت خود یونین کونسلز کی حدود کا تعین یا انضمام کا فیصلہ کرتی ہے ۔الیکشن کمیشن نے تجویز دی کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے اور انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد حکومت کسی ٹاؤن یا یونین کونسل کی حدود میں تبدیلی نہیں کر سکے گی۔ دستاویزات کے مطابق ایوان میئر، دو ڈپٹی میئرز، یو سی چیئرمینوں، خواتین، مزدور، نوجوان اور اقلیتی نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔آرڈیننس میں پہلی بار تاجربزنس مین کیلئے ایک نشست رکھی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن نے اعتراض کیا کہ آرڈیننس میں بزنس مین یا تاجر کی واضح قانونی تعریف درج نہیں، انتخابات سے قبل تاجر، بزنس مین کی مکمل تعریف قانون میں شامل کی جائے تاکہ اہلیت کے معیار پر تنازع پیدا نہ ہو۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آرڈیننس کے سیکشن 4(7) کے تحت یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جب تک نئی ٹاؤن کارپوریشنز مکمل طور پر تشکیل نہیں پا لیتیں موجودہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اپنے فرائض اور اختیارات کا استعمال جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34خوارج جہنم واصل
تربت: گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 15 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا
افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، افغان چیک پوسٹ تباہ
محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات، 10,500 ورک ویزوں پر اتفاق
روس، یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار
وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر