ترقی و خوشحالی کا سفر صرف لاہور تک محدود نہیں رہا :عظمیٰ بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کی خوبصورتی اور ترقی کی مثالیں اب پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کی جا رہی ہیں ،اب پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لاہور کے معیار کے مطابق ترقیاتی منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں ، ترقی و خوشحالی کا سفر اب صرف لاہور تک محدود نہیں رہا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں کسی بھی قسم کی تفریق ختم کر دی ، اب ہر شہر میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے جدید منصوبوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلی بار پنجاب کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے ،پنجاب حکومت کے کھربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی مخالف انگلی نہیں اٹھا سکتا ، پنجاب میرٹ، گڈ گورننس اور ترقی کے لحاظ سے باقی صوبوں میں ٹاپ پوزیشن پر ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ اب نہ کوئی سا ؤتھ پنجاب، نہ سینٹرل پنجاب، نہ جنوبی پنجاب ہے بلکہ ایک ہی متحدہ پنجاب ہے ، جس میں ہر شہری ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شامل ہے ۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر