سندھ کابینہ کا 33.7ارب روپے کا ایمرجنسی پیکیج منظور

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی رسپانس نظام کی جدید کاری اور نیا ابتدائی انتباہی عوامی الرٹ سسٹم متعارف کرانے کیلئے 33.7 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کو جدید بنانے ، 100 فائر ٹینڈرز، 35 واٹر باؤزرز، اسنارکلز، 50 آل ٹیرین وہیکلز اور فائر فائٹنگ ڈرونز کی خریداری کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے خواتین زرعی مزدوروں کو مساوی اجرت، زچگی مراعات اور قانونی تحفظ دینے کیلئے قواعد 2026 کی منظوری دی اور بے نظیر خواتین زرعی مزدور کارڈ جاری کرنے کی تجویز منظور کی۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے 8,530 ملین روپے ، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب روپے اور کے ایم سی سڑکوں کیلئے 8ارب کی منظوریدی گئی۔کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کی تقرری، کراچی اور الماتے کے درمیان سسٹر سٹی معاہدے اور دیگر اہم فیصلوں کی بھی توثیق کی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر