ملک خالق اعوان کا دہشت گردی پر اظہارِ تشویش، اوورسیز پاکستانیوں کی مکمل یکجہتی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد سماجی و کمیونٹی رہنما ملک خالق اعوان نے پاکستان کے مختلف شہروں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان واقعات میں افغانستان کی سرزمین یا عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آتے ہیں تو یہ نہایت افسوسناک اور علاقائی امن کے لیے خطرناک امر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس نازک گھڑی میں اپنی مسلح افواج اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
ملک خالق اعوان نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کو فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت اور قومی سلامتی کے حوالے سے حکمتِ عملی پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو اوورسیز پاکستانیوں سے کسی بھی نوعیت کی معاونت درکار ہوئی تو بیرونِ ملک مقیم پاکستانی فوری طور پر لبیک کہیں گے اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جو بھی ضروریات ہوں گی، انہیں ہر ممکن طریقے سے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف اپنے وطن کے سفیر ہیں بلکہ پاکستان کا مثبت اور حقیقی تشخص بھی پیش کرتے ہیں، اور اگر قومی سلامتی یا استحکام کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اخلاقی، سفارتی یا قانونی معاونت درکار ہوئی تو اوورسیز پاکستانی ہر ممکن حد تک اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی سطح پر امن، استحکام اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے آواز بلند کی جائے گی، اور تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے جائیں گے۔ ملک خالق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ امن کی داعی رہی ہے، تاہم ملک کی خودمختاری، سرحدوں کے تحفظ اور عوام کے امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اور اوورسیز پاکستانی ہر فورم پر پاکستان کا مؤقف ذمہ داری اور وقار کے ساتھ اجاگر کرتے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر