بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کے روز کہا ہے کہ چین کمپنی کے جائز حقوق اور مفادات کا پختہ عزم کے ساتھ تحفظ کرے گا۔
ان کا یہ بیان پانامہ کے حکام کی جانب سے پانامہ کینال کی ان 2 بندرگاہوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سامنے آیا ہے جن کا انتظام ہانگ کانگ میں قائم کثیر القومی کمپنی سی کے ہوچی سن کے پاس تھا۔
پانامہ میں بندرگاہوں سے متعلق مسائل پر چین کے واضح موقف کا اعادہ کرتے ہوئے ماؤ ننگ نے ایک معمول کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ متعلقہ ادارے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ وہ قانونی چارہ جوئی سمیت اپنے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔
چین کا پاناما کی جانب سے دو نہری بندرگاہوں کا کنٹرول سنبھالنے پر ردعمل



