میکسیکو میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے حملوں میں 27 سکیورٹی اہلکار ہلاک

میکسیکو سٹی (شِنہوا) میکسیکو کے وزیر برائے سکیورٹی اور شہری تحفظ عمر گارسیا ہارفوچ نے کہا ہے کہ جالیسکو نیو جنریشن کارٹل کے انتقامی حملوں میں 27 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
میکسیکو کے حکام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے مجموعی طور پر 27 حملے ریکارڈ کئے ہیں۔ ان میں سے 6 بڑے حملے مغربی ریاست جالیسکو میں ہوئے جن میں نیشنل گارڈ کے 25 ارکان، جیل کا ایک گارڈ اور اسٹیٹ اٹارنی جنرل کے دفتر کا ایک ملازم ہلاک ہوا۔
ہارفوچ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان حملوں میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے 30 ارکان بھی مارے گئے۔
میکسیکو کے فوجی دستوں نے اتوار کو ایک آپریشن میں جالیسکو نیو جنریشن کارٹل کے سربراہ نمیسیو اوسی گویرا کاروانتیس المعروف ایل مینچو کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے ردعمل میں کارٹل کے ارکان نے گاڑیوں اور تجارتی مراکز کو آگ لگا دی اور شاہراہیں بلاک کر دیں۔ صورتحال کے پیش نظر کچھ ریاستوں میں سکول بھی بند رکھے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جالیسکو میں اضافی سکیورٹی فورسز روانہ کر دی ہیں اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک قومی کمانڈ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے قومی سلامتی اور امن کی بحالی کے لئے اپنی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر