واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے جس میں ان کے تجارتی ٹیرف کے اختیارات کو محدود کیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں عدالتی فیصلے کو احمقانہ اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم پیدا کرنے والا قرار دیا۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس فیصلے سے دراصل انہیں مزید اختیارات مل گئے ہیں اور وہ لائسنسنگ کے ذریعے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کر سکتے ہیں، خصوصاً ان ممالک کے خلاف جو ان کے بقول دہائیوں سے امریکا کا استحصال کرتے رہے ہیں۔
ٹیرف اختیارات محدود کرنیکا عدالتی فیصلہ احمقانہ :ٹرمپ



