چینی صدر کی کم جونگ اُن کو ورکرز پارٹی آف کوریا کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پیر کے روز عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کی ورکرز پارٹی آف کوریا (ڈبلیو پی کے) کی 9 ویں کانگریس میں کم جونگ اُن کو دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں شی نے اس بات کا ذکر کیا کہ ڈبلیو پی کے کی 8 ویں کانگریس کے بعد سے کم جونگ اُن کی سربراہی میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے عوامی جمہوریہ کوریا کے عوام کو متحد کیا اور سخت محنت کے ذریعے ملک میں سوشلسٹ تعمیر کے مقصد میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کیں۔
شی نے کہا کہ کامریڈ کم کا ڈبلیو پی کا دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونا عوامی جمہوریہ کوریا کی پارٹی، حکومت اور عوام کے ان پر گہرے اعتماد اور بھرپور حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو پی کے کی 9 ویں کانگریس کا ایک ایسے اہم موڑ پر کامیابی سے منعقد ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جب پارٹی اور ملک کے معاملات ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جو ماضی کی بنیادوں پر مستقبل کا رخ متعین کرے گا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنرل سیکرٹری کی قیادت میں عوامی جمہوریہ کوریا کی پارٹی اور عوام اس کانگریس کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ملک کے سوشلسٹ مقصد کے لئے مسلسل نئی راہیں کھولیں گے۔
شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور عوامی جمہوریہ کوریا سوشلسٹ پڑوسی دوست ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی حکومت کی یہ غیر متزلزل پالیسی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو محفوظ، مستحکم اور مزید بہتر بنایا جائے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر