500 سے زائد نگہبان دستر خوانوں پر افطاری، ہر فرد کا خیال رکھنا ہمارا فرض : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب بھر میں مخیر حضرات کے اشتراک سے 500 سے زائد نگہبان دسترخوانوں پر مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری، روزہ داروں کی قورمہ، بریانی،روح افزا، پکوڑوں،سموسوں اور دیگر لوازمات سے تواضع کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا رمضان المبارک احساس کا دوسرا نام ہے ، ہر فرد کی ضرورت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے ۔ وزیراعلیٰ نے مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ رمضان نگہبان دسترخوان آنے والے ہر روزہ دار کا بھرپور خیرمقدم کیا جائے ۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ یہی وہ اخوت ہے جس مظا ہرہ کیا گیا ہے ۔ صوبہ بھر میں 500سے زائد نگہبان دسترخوانوں پر تیسرے روز بھی رش دیکھنے کوملا، مخیر حضرات اور اداروں کے تعاون سے 500 سے زائد نگہبان دسترخوانوں پر افطار کا شاندار اور باوقار اہتمام کیا گیا،ہزاروں روزہ داروں نے یہاں تیسرا روزہ افطار کیا،بچے اور خواتین بھی نگہبان دسترخوان پر مریم کی مہمان بن گئیں -ہر نگہبان دسترخوان پر انتظامی حکام نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے روزہ داروں کا خیر مقدم کیا -شہروں کے مرکزی مقامات پر پُرتکلف فرشی دسترخوان بچھ گئے ، نگہبان دسترخوان پر مشروب اور عمدہ لنچ باکس پیش کئے گئے ،چنیوٹ، بہاولپور، بہاولنگر،ڈی جی خان، منڈی بہاؤالدین میں نگہبان دسترخوانوں پر روزہ داروں کی آمدکا سلسلہ جا ری ہے ، مری،قصور،نارووال،لیہ، کوٹ ادو، حافظ آباد،گجرات، چکوال، اٹک، شیخوپورہ، ننکانہ میں بھی نگہبان دسترخوان عوامی توجہ کا مرکز بن گئے ، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، لودھراں، خانیوال، سیالکوٹ، راجن پور اور دیگر شہروں میں نگہبان دسترخوانوں پر رونقیں دیکھی گئیں۔دریں اثنا مادری زبان کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا زبان نہ صرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے ۔ ڈیجیٹل دنیا میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ مادری زبان کسی بھی قوم کی پہچان، ثقافت اور ورثے کی سب سے قیمتی علامت ہوتی ہے ۔ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ۔ قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے ۔زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے ۔ مادری زبانیں دنیا بھر میں ثقافتی،تاریخی اورسماجی روایات کے بارے میں بہتر آگہی پیدا کرتی ہیں۔ مریم نوازنے کہاکہ مادری زبان کا تحفظ دراصل ہماری ثقافتی خودمختاری اور فکری آزادی کی ضمانت ہے ۔مادری زبانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کو مزید فعال کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت مادری زبانوں کی ترقی اور ترویج کے لیے پُرعزم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی نصاب میں زبانوں کی ترقی، تحقیق اور فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر