فائیو جی لائسنس نیلامی کیلئے فائر وال کو عارضی بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت نے فائیو جی سپیکٹرم لائسنس نیلامی کو کامیاب بنانے کے لیے فائروال کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور پی ٹی اے سے مطالبہ کیا تھا کہ فائیو جی سپیکٹرم کے مطابق انٹرنیٹ سپیڈ اور موبائل سروس کو مطلوبہ معیار پر فراہم کرنے کے لیے فائر وال بند کردی جائے کیونکہ فائر وال سے انٹرنیٹ رفتار متاثر، مطلوبہ معیار کی سروس فراہمی ممکن نہیں ہو پارہی، ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں پاکستان میں فائیو جی سروس کے بجائے فور جی سروس آلات ،مشینری ،ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کریں گی، ٹیلی کام کمپنیاں فائیو جی سروس کے مطابق ٹیلی کام انفراسٹرکچر، نئے آلات و مشینری کی تنصیب نہیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق درحقیقت ملک میں فائیو جی کی بجائے فور جی پلس و اپ گریڈیشن سروس فراہم کی جائے گی، ذرائع کے مطابق فائروال بندش سے قومی خزانے کو تقریباً دس ارب روپے کا نقصان ہو گا ، یہ فائر وال 2024 میں نصب کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق فائیو جی سروس کے تکنیکی مسائل سے فائر وال ٹیلی کام انفراسٹرکچر سے ہم آہنگ نہیں اور فائر وال سروس برقرار رکھنے سے ملک میں فائیو جی سروس متاثر ہو گی ۔ حکام کے مطابق فائر وال کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس سست، فری لانسرز، ہزاروں کمپنیوں کی ڈیجیٹل سروسز متاثر ہو سکتی ہیں اور فائیو جی سپیکٹرم کے مطابق سروسز دستیاب نہیں ہو گی ، وفاقی حکومت نے ملک میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی اور سروس کامیاب کرانے کے لیے فائر وال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر ) حفیظ الرحمن نے فائر وال کو بند کرنے سے متعلق دنیا کے سوال کا جواب نہیں دیا ، پی ٹی اے ترجمان نے جواب میں کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اس کا جواب دے سکتی ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر