قومی ترقی کا راستہ سیرت نبویؐ پر عمل میں مضمر: احسن اقبال

لاہور(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور قومی ترقی کا راستہ سیرت نبویؐ پر عمل سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ساتویں صدی میں سیرت کے ذریعے ایک عظیم انقلاب برپا ہو سکتا ہے تو اکیسویں صدی میں کیوں نہیں؟ ،مسئلہ ہمارے عمل نہ کرنے میں ہے ،نثار فاطمہ انسٹیٹیوٹ میں پُرامن بقائے باہمی، قومی یکجہتی، اتحاد، سماجی تعمیرِ نو اور مہذب قوم کی تشکیل میں کردار کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ کوئی روایتی نشست نہیں بلکہ اس بات کا تعین کرنے کا موقع ہے کہ سیرت پر عمل کر کے ہم ترقی کی منازل کیسے طے کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو نوجوانوں اور قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے ، مگر سماجی تقسیم اور اخلاقی اقدار کے فقدان جیسے بڑے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیرت نبویؐ تمام انسانی اور عالمی مسائل کا جامع حل پیش کرتی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس پر حقیقی معنوں میں عمل کریں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان وژن کے تحت اخلاقی اور فکری اصلاح پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو سیرت نبویؐ کی تعلیمات سے جوڑ کر ایک مہذب اور متحد قوم کی بنیاد رکھی جا سکے ۔سیمینار میں پاکستان اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے مفکرین اور علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر