پنجاب میں اعلیٰ افسران کے لیے لگژری گاڑیوں اور اضافی پیٹرول کی منظوری، نئی پالیسی جاری

لاہور (نیشنل ٹائمز) حکومتِ پنجاب نے صوبے کے اعلیٰ سرکاری افسران کے لیے گاڑیوں اور پیٹرول کی نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت گریڈ 18 سے 22 تک کے افسران کو زیادہ انجن پاور والی گاڑیاں اور اضافی پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تین سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ سکیں گے، جن میں 2800 سی سی، 1800 سی سی اور 4700 سی سی گاڑیاں شامل ہوں گی۔ دو گاڑیوں کے لیے ماہانہ 800 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جائے گا جبکہ 4700 سی سی گاڑی کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔ اس سے قبل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو 1300 اور 1600 سی سی گاڑیاں رکھنے کی اجازت تھی اور ماہانہ 200 لیٹر پیٹرول دیا جاتا تھا۔
نئی پالیسی کے تحت گریڈ 22 اور 21 کے سیکرٹری حضرات 2800 اور 1800 سی سی کی دو گاڑیاں استعمال کر سکیں گے۔ ان افسران کو ذاتی استعمال کے لیے 200 لیٹر جبکہ سرکاری استعمال کے لیے لا محدود پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔ پرانی پالیسی میں انتظامی سیکرٹری کو 1300 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول کی اجازت تھی۔
گریڈ 19 اور 20 کے اسپیشل سیکرٹری اور ڈی آئی جی کو 1600 سی سی گاڑی اور 250 لیٹر پیٹرول ماہانہ دیا جائے گا، جبکہ پہلے یہ افسران 1000 سے 1300 سی سی گاڑی اور 175 لیٹر پیٹرول تک محدود تھے۔ اسی طرح گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹری 1600 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے۔
گریڈ 18 کے ڈپٹی سیکرٹری کو 1500 سی سی گاڑی اور 175 لیٹر پیٹرول کی منظوری دی گئی ہے، جب کہ پہلے انہیں 1000 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر پیٹرول کی اجازت تھی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے اسٹاف افسران اور سیکشن افسران 1300 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے، جبکہ صوبائی وزراء کے اسٹاف افسران کو 1300 سی سی گاڑی اور 125 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔
نئی پالیسی کے اجرا کے بعد سرکاری اخراجات میں اضافے اور مراعات کے حوالے سے مختلف حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر