اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ٹیکس چوری روکنے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام کاروباری ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام رجسٹرڈ کاروبار ایک ہفتے کے اندر ایف بی آر کے نظام سے منسلک ہوں گے اور پوائنٹ آف سیلز مشین استعمال کرنا لازمی ہوگا۔منسلک کاروبار سے ایک ماہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کی جا سکتی ہے تاکہ کسی بھی ہیر پھیر کی صورت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے فوری نشاندہی ممکن ہو۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، میرج ہال، کلبز، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کوریئر،کارگو سروسز، بیوٹی پارلرز، سلمنگ سنٹرز، مساج سنٹرز، ہیئر ٹرانسپلانٹ، پرائیویٹ کلینکس، ڈینٹل کلینکس، پلاسٹک سرجنز، لیبارٹریز، جانوروں کے ڈاکٹرز، ڈائیگناسٹک ، ایکسرے سنٹرز، پرائیویٹ ہسپتال، ہیلتھ کلبز، سوئمنگ پولز، فٹنس کلبز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس فرمز، مینوفیکچررز، ہول سیلرز، ریٹیلرز، سکول، کالجز، ٹریننگ سنٹرز اور یونیورسٹیز کو لازمی طور پر منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق ای-انوائسنگ کے بغیر سیل سروس فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا اور بڑے ریٹیلرز، پروفیشنلز، ڈاکٹرز، وکلاء، اکاؤنٹنٹس، ایلیٹ کلبز، ہاسٹل، مارکیز، ڈینٹسٹ، پلاسٹک سرجنز، فوٹو و ویڈیو گرافرز، ایونٹ منیجرز، کوریئر، کارگو سروسز اور فارن ایکسچینج ڈیلرز کی بھی نگرانی کی جائے گی تاکہ معیشت میں مکمل شفافیت اور ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ماہانہ 1000 روپے فیس والے سکولوں، کالجز، ٹریننگ سنٹرز اور یونیورسٹیز کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک ہونا پڑے گا، کراچی جمخانہ، رائل پام، چناب کلب، اسلام آباد کلب، لاہور جمخانہ کو بھی ٹیکس نظام سے منسلک کیا جائے گا، انکم ٹیکس کی شق 33 کے تحت ٹیکس نظام سے منسلک ہونا بنیادی شرط ہوگی، ٹیکس نظام سے منسلک کاروبار پوائنٹ آف سیلز مشین لگانے کے پابند ہوں گے ، شق 33 بی کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیومنسلک کاروبار سے ایک ماہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرنے کا بھی مجاز ہوگا، انکم ٹیکس رولز میں مزید ترامیم سے متعلق مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ایف بی آر کے مطابق بڑے ریٹیلرز، پروفیشنلز اور سروس پرووائیڈرز کی نگرانی ہوگی، ڈاکٹرز، وکلاء، اکاؤنٹنٹس، بڑے شہروں کے ایلیٹ کلب زد میں آئیں گے ۔ 500 روپے سے زیادہ فیس والے ڈینٹسٹ، پلاسٹ سرجن بھی پابند ہوں گے ، 50 ہزار سے زیادہ فیس والے فوٹو، ویڈیو گرافرز، ایونٹ منیجرز کی بھی نگرانی ہوگی، ایکسرے ، سٹی سکین، ایم آر آئی کرنیوالی میڈیکل لیبارٹریز بھی ایف بی آ ر سسٹم سے منسلک ہونگی۔
تمام کاروباری اداروں کو ایف بی آر آن لائن نظام سے منسلک ہونے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت



