نکاح ثابت نہ ہونے کے باوجود حیاتیاتی والد نان و نفقہ کا پابند : ایف آئی آر میں ذات برادری نہ لکھیں : سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے ایف آئی آر میں ذات برادری نہ لکھنے کا حکم دے دیا جبکہ قراردیا کہ نکاح ثابت نہ ہونے کے باوجود حیاتیاتی والد بچے کے نان و نفقہ کا پابندہے ۔سپریم کورٹ نے اپنی بیوی کی سگی بھتیجی سے زیادتی کر کے جھوٹے نکاح کا دعویٰ کرنے والے شخص پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہزاد کی اپیل خارج کر دی، پٹیشنر نے اپنی بیوی کی سگی بھتیجی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور شرعی نکاح کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پھوپھی کی موجودگی میں اُس کی سگی بھتیجی سے نکاح قانونی طور پر ممنوعہ حد میں آتا اور یہ جائز نہیں ہو سکتا۔ٹیشنر نے قانونی رکاوٹ سے بچنے کیلئے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کا من گھڑت دعویٰ کیا، اپنا انسانیت سوز فعل چھپانے کیلئے جھوٹی کہانی گھڑی جس کا قانونی ثبوت نہیں۔ سپریم کورٹ نے پٹیشنر کو متاثرہ خاتون سے پیدا بچے کا حیاتیاتی والد قرار دیا، نکاح ثابت نہ ہونے کے باوجود حیاتیاتی والد اپنے بچے کو نان و نفقہ دینے کا قانونی اور اخلاقی پابند ہے ، معصوم بچے کو والدین کے غیر قانونی تعلق یا تنازعات کی وجہ سے اس کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ پٹیشنر نے عدالتی عمل خاتون کو ہراساں کرنے اور اخلاقی طور پر دبانے کیلئے بطور آلہ استعمال کیا۔ دریں اثنا سپریم کورٹ نے تمام صوبوں اور اسلام آباد کے انسپکٹر جنرلز کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ایف آئی آر، چالان، گرفتاری کی رپورٹس یا کسی بھی قانونی دستاویز میں کسی بھی شخص کی ذات، برادری، قبیلے یا تبدیلی مذہب کا ذکر نہ کیا جائے۔سپریم کورٹ نے ملزم ارشد المعروف بیلو کی سزا کے خلاف اپیل کے فیصلے میں واضح کیا کہ برادری، ذات، پیشہ یا سماجی مقام کی بنیاد پر شہری کی شناخت درج کرنا غیرقانونی اور غیراخلاقی ہے ۔ یہ روایتی رویہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 25، 26 اور 33 کے منافی ہے ، جو ہر شہری کو مساوات، انسانی وقار اور امتیاز سے بچاؤ کی ضمانت دیتا ہے ۔ادھر قصور میں سزائے موت کے ملزم کی اپیل پر سماعت کے دوران مقتول کے والد نے کمرہ عدالت میں ویڈیو لنک پر سابقہ اہلیہ کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ وکیل مدعی نے کہا مقتول کی والدہ ملزم کو معاف کرنا چاہتی ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا بی بی آپ ملزم کو معاف کیوں کرنا چاہتی ہیں، مقتول کی والدہ نے جواب دیا ملزم کو اللہ واسطے معاف کرنا چاہتی ہوں۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے یہ کوئی بادشاہت کا دور تھوڑی ہے کہ راضی نامے ہوں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے چار شادیاں کرنے والے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تم نے اپنی شکل دیکھی ہے تم کیا شاہ رخ خان ہو چار شادیاں کیسے کر لیں؟مقتول کی والدہ سے مکالمہ میں کہا کہ محترمہ تم اس شخص کی کس چیز پر فدا ہوئی ہیں،وکیل نے کہاکہ یہ پہلے کہہ رہا تھا کہ اس کی دو بیویاں ہیں اب کہہ رہا ہے چار بیویاں ہیں یہ سچ نہیں بتا رہا،عدالت نے آئندہ سماعت لاہور رجسٹری میں رکھنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر