ای سی سی : رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 19 ارب منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026ء کیلئے 19 ارب روپے کے اجرا کی منظوری دیدی ۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا جس میں انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعہ صدارت کی۔ اجلاس کے اعلامیہ کہا گیا کہ آپریشنل اخراجات کیلئے ایک ارب روپے کی اصولی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے اخراجات کی مکمل تفصیلات فنانس ڈویژن کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے کہا کہ رقوم بینکنگ اور ڈیجیٹل ذرائع سے براہ راست مستحقین تک پہنچیں گی، وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 25 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری سے متعلق سمری کاجائزہ لیاگیا۔ فنانس ڈویژن نے کمیٹی کو بتایاکہ موجودہ مالی سال کیلئے رمضان پیکیج کی مد میں پہلے ہی 19 ارب روپے بجٹ میں مختص کئے جا چکے ہیں اور ضرورت کے مطابق باقی ماندہ فنڈز جاری کئے جائیں گے، ای سی سی نے فوری منظوری دے دی۔کمیٹی کے سامنے پیش کردہ سمری کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 ء کا مجموعی حجم 39 ارب روپے ہے جس میں سے 10 ارب روپے پہلے ہی (بی آئی ایس پی )کے پاس دستیاب ہیں ، 29 ارب روپے کا انتظام ان تین اجزا کے ذریعے کیا گیا جن پر ای سی سی نے غور کیا ۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر