دھرم سے بڑا کوئی دھندا نہیں ھوتا

تحریر: محمد زاہد ایوب

ڈاکٹر طاہر القادری 19 فروری 1951ء کو جھنگ میں فرید الدین قادری کے ترکھان گھرانے میں پیدا ہوئے۔ 1975 میں چوبیس سال کی عمر میں طاہر القادری نے پہلی شادی کی۔ اس کے بعد انہوں نے دو مزید شادیاں کیں، ان کی پہلی شادی جھنگ، دوسری ناروے اور تیسری کراچی سے ہے۔

طاہر القادری نے 1966ء میں میڑک، 1969ء میں ایف ایس سی اور 1970ء میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور 1973ء میں علوم اسلامیہ میں ایم اے کیا۔ طاہر القادری صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1963ء سے 1970 تک جامعہ قطبیہ رضویہ، جھنگ سے درس نظامی بھی کیا یعنی کہ وہ بیک وقت دینی دنیاوی دونوں علوم حاصل کر رہے تھے اور ریگولر سٹوڈنٹ تھے۔ 1975ء میں ایل ایل بی کیا اور 1986ء میں انہیں پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے اسلامی سزاؤں میں قانون کی ڈگری دی گئی۔ موضوع کا عنوان ”Punishment in Islam, Their Classification and Philosophy” تھا۔ ان کے بڑے صاحبزادہ کا نام حسن محی الدین قادری ہے جو تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کے صدر ہیں اور انہوں نے منہاج یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ اور عربیہ میں ایم اے کیا ہے، پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور مصر سے میثاق مدینہ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ہے۔ چھوٹے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے فرانس میں پیرس یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے اور آسٹریلیا یونیورسٹی سے گلوبل اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کیا ہے۔

اسی کی دہائی میں ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے میاں نواز شریف کے والد میاں شریف سے تعلقات بنائے اور ان کی اتفاق سٹیل ملز کی مسجد میں بطور پیش امام بھرتی ہوئے، طاہر القادری صاحب نے ڈیمانڈ کی کہ تنخواہ کے بدلے ان کی تقاریر کی کیسٹس ریکارڈ کی جائیں اور پورے ملک میں پھیلائی جائیں، یوں طاہر القادری نے میاں شریف کو شیشے میں اتارا اور تنخواہ سے دس گنا زیادہ مراعات وصول کرتے رہے، طاہر القادری میاں شریف کے خرچے پر عمرے پر بھی گئے اور راستے بھر میاں شریف کی جوتیاں اٹھاتے رہے، بلکہ غار حرا پر چڑھتے ہوئے میاں شریف کو بھی اٹھا لیا، ایک دفعہ میاں شہباز شریف کو بھی اٹھا چکے ہیں. پھر ایک خطبے میں رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے پاکستان آنے کی خوشخبری سنائی اور منہاج القرآن بنانے کا اعلان کیا. میاں شریف اور ضیاء الحق کی مدد سے دو سو کنال حکومتی اراضی منہاج القرآن کے لیے منظور کروائی اور رسول اللہ کے لیے فائیو سٹار ہوٹل میں کمرہ اور مدینے کا ریٹرن ٹکٹ خریدنے کے لیے پورے ملک سے کروڑوں روپے چندہ جمع کیا.

چندہ جمع کرنے کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے بہترین نظام متعارف کرایا، انہوں نے اپنے ہر مرید کو ہر مہینے کم از کم سو روپے چندہ دینے کا پابند کیا، دنیا بھر میں ان کے چار لاکھ سے زائد مریدین ہیں کوئی سو روپے دیتا ہے کوئی سو ڈالر دیتا ہے یوں منہاج القرآن کا ماہانہ چندہ تین چار کروڑ روپے آرام سکون سے بن جاتا ہے.

طاہر القادری نے اسی کی دہائی میں جب اتفاق مسجد میں امام بھرتی ہوئے تو سائیکل پر سفر کرتے تھے، آج ان کے گھر میں ڈھائی ڈھائی کروڑ روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں کھڑی ہیں، بیوی بچوں کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد موجود ہے. بچوں کو عیاشی کرائی اور لاکھوں روپے خرچ کر کے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم دلوائی. خود بھی دنیا بھر کی سیر کی اور فیملی کو بھی کرائی. کینیڈا سے وفاداری کا حلف اٹھایا اور کینیڈین شہریت حاصل کی. انقلاب لانے کے لیے اسلام آباد میں دھرنا دیا تو اعلان کیا کہ میں ڈرتا نہیں ہوں جس نے مارنا ہے مار لے دوسری طرف جب لاہور میں قادری صاحب کا طیارہ روکا گیا تو آپ نے اترنے سے انکار کر دیا جب تک وزیر قانون رانا مشہود نے بلٹ پروف گاڑیوں کا انتظام نہ کر دیا. دھرنے میں بھی لاکھوں روپے مالیت کے بلٹ پروف کنٹینر میں رہتے تھے..

کروڑوں اربوں روپے کی جائیداد، غیر ملکی شہریت، عیاشی کی زندگی اور یہ سب کچھ بغیر کسی نوکری یا کاروبار کیے.. قادری صاحب کے اندھے مرید ان کی ہر بات کو وحی سمجھتے ہوئے یقین کرتے ہیں. لیڈروں کے جھوٹ، بڑھکوں اور کھوکھلے نعروں سے مُتاثر ہونے والے کیا دجال سے مُتاثر نہیں ہوں گے جو بارش برسائے گا اور مُردوں کو زندہ کرے گا؟ لیکن کوئی کیا کرے کہ جب لیڈر خود ہی دجل مکر و فریب سے بھرے ہوں. طاہر القادری صاحب نے دعویٰ کیا تھا کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی طرح میں بھی تریسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر جاؤں گا، آج قادری صاحب 73 برس کے ہونے جا رہے ہیں لیکن ہماری جان چھوڑنے کو تیار نہیں. البتہ سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، طاہر القادری صاحب پر کوئی نیب کیس نہیں ہے، چندہ کہاں سے آیا کہاں گیا، زمین جائیداد کہاں سے آئی.. کوئی پوچھتا نہیں.

مولوی طاہر القادری نے سیاست تو چھوڑ دی لیکن کیا وہ قوم سے بٹورے گئے اربوں روپے کا حساب کتاب دیں گے؟



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر