استنبول (نیشنل ٹائمز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ ابو ظہبی کا اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کر رہے ہیں کیونکہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان (ایم بی زی) کو صحت کا مسئلہ درپیش ہے ۔ تاہم، یہ بیان بعد ازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے ہٹا دیا گیا۔اردوان کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ صدر اردوان نے (صدر) النہیان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ صدر اردوان متحدہ عرب امارات کا دورہ کسی بعد کی تاریخ پر کریں گے ، جو ابھی طے نہیں کی گئی۔دوسری جانب اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کی، البتہ اردوان کے دورے کی ملتوی ہونے یا صحت کے مسئلے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔مزید براں ہفتہ کی شام اماراتی صدر کی ٹیم نے اسی روز لی گئی تصاویر جاری کیں جن میں محمد بن زاید النہیان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ مسکراتے ہوئے اور بظاہر اچھی صحت میں نظر آ رہے ہیں۔
ترک صدر کا دورہ ابوظہبی پر اسرار طور پر ملتوی



