اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فروری 2026 کیلئے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ 97 ویں نمبر پر ہے جو جنوری میں 98 ویں پوزیشن سے اوپر اور پچھلے سال 103 ویں نمبر سے قابل ذکر بہتری کو ظاہر کرتا ہے ۔اس تازہ ترین رینکنگ سے سفارتی تعلقات میں بتدریج پیشرفت اور بین الاقوامی سفری رسائی میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے ،تازہ ترین انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز اب 32 مقامات پر بغیر ویزا، ویزا آن ارائیول، یا الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن (eTA) کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں، جو جنوری میں 31 تھے ، جس میں گیمبیا کی بحالی کے بعد اضافہ ہوا۔ ویزا فری رسائی فی الحال 11 ممالک میں دستیاب ہے ۔
پاکستانی پاسپورٹ کی طاقت میں اضافہ ہینلے انڈیکس میں 97ویں نمبر پر ترقی



