پنجاب حکومت کاٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے بڑا انتظامی فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے سروسز پر سیلز ٹیکس کے نظام کو پازیٹو لسٹ سے نیگیٹو لسٹ میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ، پنجاب فنانس ایکٹ 2025 کے بعد اس تبدیلی کو باضابطہ قواعد میں شامل کر دیا گیا ۔ نئے نظام کے تحت اب ہر وہ سروس قابلِ ٹیکس تصور کی جائے گی جو واضح طور پر مستثنٰی نہ ہو۔ اس اقدام سے ٹیکس نیٹ میں نمایاں وسعت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ چھوٹے سروس فراہم کرنے والوں، فری لانسرز، کنسلٹنٹس، بیوٹی پارلرز، ورکشاپس اور ڈیجیٹل سروسز کو بھی ٹیکس نظام میں شامل کئے جانے کی راہ ہموار ہوگئی ۔ پنجاب حکومت کامؤقف ہے کہ اس اقدام سے ٹیکس چوری کم ہوگی اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔رجسٹریشن اور ریٹرن فائلنگ قواعد میں بڑی ترامیم کی منظوری دی گئی ہے ۔ پٹرولیم ٹرانسپورٹ اور آئل ٹینکر سیکٹر کیلئے خصوصی قواعد میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ، جس کے بعد اس شعبے کی مانیٹرنگ اور ٹیکس کلیکشن کا نظام مزید مربوط کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر