ویانا(نیشنل ٹائمز)آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی۔
آسٹریا کے چانسلر نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لمحات شیئر کیے اور انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں روانی نے انہیں حیران کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے برطانیہ واپس پہنچ گئے۔
شہباز شریف کی ویانا میں آسٹریا کی بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت
لوٹن ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل ویگر سفارتی عملے نے استقبال کیا، استقبال کرنے والوں میں مسلم لیگ برطانیہ کے صدر احسن ڈار اور خرم بٹ بھی شامل تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف کی ویانا میں آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور آسٹریا نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی، پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم اور آسٹریا کے چانسلر نے مشترکہ صدارت میں بزنس فورم کا انعقاد کیا اور پاکستانی اور آسٹرین کمپنیوں کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی دعوت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے چانسلر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی بھی دعوت دی۔
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران



