کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی

کراچی(نیشنل ٹائمز)سی ٹی ڈی نے کراچی کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا۔شہر قائد کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر ایک گھر پر چھاپہ مارا تو اندرموجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور نشاندہی کیلئے لائے گئے تین دہشتگرد زخمی ہو گئے، سی ٹی ڈی نے گھر میں موجود ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلی، زخمی دہشتگرد ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گئے۔ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان عرف فرید شامل ہے، جبکہ مارے گئے ایک دہشتگرد کی شناخت نہیں ہوسکی، گھر کے اندر ڈرموں میں آئی ڈیز تیار کی گئی تھیں، بم ڈسپوزل سکواڈ نے سرچنگ کے بعد گھر سے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمد کر لئے۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا، زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مارے گئے دہشتگردوں کے مزید ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف اور سپاہی راجہ جنید شامل ہیں، جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنۃ الہندوستان بشیر زیب نیٹ ورک سے تھا، 2 سے 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔



  تازہ ترین   
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ
صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، پاک چین دوستی فولادی قرار
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر