باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی

باجوڑ (نیشنل ٹائمز) ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند میں ملنگی مدرسہ چیک پوسٹ کے قریب خودکش گاڑی دھماکے کے نتیجے میں کم از کم سات پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے مدرسہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا جبکہ قریبی گھروں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہداء میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں جو قریبی علاقے میں موجود تھے۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں آٹھ دہشتگرد مارے گئے ہیں، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر مزید تفصیلات جاری کی جا رہی ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر