رفح کراسنگ پر پابندیاں مریضوں کے لئے خطرہ ہیں، غزہ صحت انتظامیہ

غزہ (شِنہوا) غزہ میں صحت کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ واقع رفح بارڈر کراسنگ سخت پابندیوں کے تحت کام کر رہی ہے جس سے بیرون ملک طبی علاج کے منتظر ہزاروں مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
ایک بیان میں حکام نے کہا کہ 2 فروری کو کراسنگ کی جزوی بحالی کے باوجود صرف محدود تعداد میں مسافروں کو اجازت دی جا رہی ہے جو “بیماروں اور زخمیوں کے لئے درکار کم از کم انسانی ذمہ داریوں سے کہیں کم ہے۔”
حکام کے مطابق کینسر، دل کے امراض، گردوں کی خرابی اور شدید زخمی افراد سمیت 20 ہزار سے زائد مریض بیرون ملک علاج کے منتظر ہیں۔ انہوں نے تاخیر اور پابندیوں کا سامنا کرنے والے مریضوں کے “سخت اور تکلیف دہ بیانات” کا حوالہ دیا، جس سے ان کی جسمانی اور ذہنی اذیت میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کراسنگ کو مستقل اور بلا رکاوٹ کھولنے، انتہائی تشویشناک مریضوں کے فوری انخلا اور ہنگامی طبی ضروریات پوری کرنے کے لئے مسافروں کے کوٹے میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے علاج تک رسائی کو بین الاقوامی قانون کے تحت ایک بنیادی انسانی حق قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ مریضوں کی زندگیاں محض اعداد و شمار نہیں ہیں۔ پابندیوں کے تسلسل سے مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر