سندھیوں،مہاجروں کو لڑانے والے حکومت کررہے:حافظ نعیم

حیدر آباد (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مہاجر اور سندھی قوم پرستی کی بنیاد پر لوگوں کو لڑانے والی مافیا 40برس سے ملکر سندھ پر حکومت کررہی ہے ، ملک پر مسلط حکمرانوں نے جان بوجھ کر نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھا، ہم نوجوانوں کو نشے کا شکار نہیں ہونے دیں گے ، جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن لاکھوں نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کے زیور سے آراستہ کرے گی۔ امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام کو با اختیار ، دہشت گردی ختم اور شہروں میں بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فنڈز فراہم کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں بنو قابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام اس تقریب میں مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے خواہش مند ہزاروں بچوں بچیوں نے امتحان دیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں 5 سے 15 برس کے تین کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ حکمران نے جنریشن زی کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا۔ملک میں 30 سال کی عمر تک کی آبادی کا تناسب پینسٹھ فیصد کے قریب ہے ، اگر حکومت مواقع فراہم کرے تو یہ سب نوجوان آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرکے برآمدات میں اربوں ڈالر کا اضافہ کرسکتے ہیں ، آئی ٹی برآمدات اس وقت نہ ہونے کے برابر ہیں، یہ حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے ۔ نوجوان نسل الخدمت کے مفت آئی ٹی کورسز سے فائدہ اٹھائے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حیدرآباد میں ووکیشنل ٹریننگ اور آئی ٹی کورسز کے لیے بہترین کیمپس قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی اور دیگر جامعات کو اپ گریڈ (Up grade) کیا جائے ۔ سندھ حکومت 21 لاکھ آبادی کے شہر حیدر آباد میں یونیورسٹی بنائے ، خواتین کے لیے الگ یونیورسٹی قائم کی جائے ۔حافظ نعیم الرحمن نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زی-کنیکٹ (Z-Connect) پروگرام کی تحسین کی اور کہا کہ اس پروگرام کی رجسٹریشن 13 لاکھ تک پہنچ چکی ہے ، مطلوبہ ہدف 20 لاکھ ہے ۔ اس پروگرام کے تحت بچوں اور بچیوں کو مفت آئی ٹی کی تربیت، ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ بھی زی-کنیکٹ کا حصہ ہے ۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر