یورپ جانے کی کوشش ، 18افغان ترکیہ میں گرفتار

کابل(نیشنل ٹائمز)غیرقانونی سرگرمیوں اوربدامنی میں ملوث افغان مہاجرین کے گردگھیرامزید تنگ ،غیرقانونی طور پریورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 18افغان مہاجرین کوترکیہ کے شہر ایڈرنے سے گرفتار کر لیاگیا، افغانستان میں عدم استحکام اوردہشتگردعناصرکی موجودگی ہمسایہ اوردیگر ممالک کیلئے مسلسل خطرات کاباعث بن رہی ہے ۔ ۔ترک خبر ایجنسی کے مطابق گرفتارافغان مہاجرین میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جو ملک بدرکرنے کیلئے مائیگریشن سینٹرزمنتقل کردیئے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ سال42ہزارسے زیادہ غیرقانونی افغان مہاجرین گرفتارکئے گئے ،ماہرین کے مطابق جب تک افغانستان میں پائیدار استحکام، مؤثرحکمرانی قائم اورشدت پسندعناصرکاخاتمہ نہیں ہوتا، تب تک یہ بحران نہ صرف جاری رہیگابلکہ علاقائی سلامتی کیلئے بھی مستقل خطرہ بنارہیگا۔ایک طرف طالبان رجیم دہشتگردی میں ملوث ہے تودوسری طرف غیرقانونی افغان مہاجرین میزبان ملکوں کیلئے ایک چیلنج بن چکے ہیں،عالمی سطح پرغیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاریاں اور ملک بدری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے ۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر