اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے صبح کی کافی کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور کام کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں شیئر کیں،نیٹلی نے نئے سلسلے NBExploresPakistan’ کے آغاز کا بھی اعلان کیا،نیٹلی بیکر نے پاکستانی عوام سے اپنے تعلق کو “دل سے قریب” قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کاروبارکرنے والی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ اجلاس کی تیاری کر رہی ہوں، امریکی کمپنیاں پاکستان میں روزگارکے مواقع پیدا کریں گی۔،پاکستان بھرمیں لنکن کارنرکے ذریعے امریکامیں تعلیم اور ثقافت کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہے ہیں،امریکی ناظم الامور نے کہا کہ میں عربی،ہسپانوی،کچھ فارسی اور تھوڑی تھوڑی اردوبھی بول لیتی ہوں۔
پاکستانی عوام دل کے قریب،تھوڑی اردوبول لیتی ہوں: نیٹلی



