امریکی سیاح بہار تہوار سے لطف اندوز ہونےکے لئے چین پہنچنے لگے

لاس اینجلس (شِنہوا) چینی نئے سال کے ثقافتی تبادلے کے پروگرام میں شرکت کے لئے لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی سے 100 سے زیادہ امریکی سیاح ایئر چائنہ کے ذریعے چین کے سفر پر روانہ ہوئے۔
یہ سیاحتی گروپس چین کے مختلف شہروں کا سفر کریں گے جہاں وہ روایتی بہار تہوار کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور براہ راست چینی ثقافت اور زندگی کا مشاہدہ کریں گے۔
لاس اینجلس بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے لاس اینجلس کے رہائشی جوئے جیکسن نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ ان کا چین کا پہلا سفر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئے چینی سال کے موقع پر سفر کا انتخاب اس امید سے کیا کہ وہ جشن کے موقع پر ہونے والی تقریبات کو براہ راست دیکھ سکیں اور ملک کی روایات کے بارے میں مزید جان سکیں۔
جیکسن اس سفر کے دوران اپنی اہلیہ کے ہمراہ شین یانگ کا دورہ کریں گے۔
شرکاء میں میری لینڈ کی مونٹگمری کاؤنٹی پبلک سکولز کے 45 اساتذہ اور طلبہ پر مشتمل ایک وفد بھی شامل ہے، جو واشنگٹن ڈی سی سے بیجنگ کے لئے پکل بال کے موضوع پر مبنی تبادلہ دورے پر روانہ ہوا۔
اپنے قیام کے دوران وہ بیجنگ اور شین زین کا دورہ کریں گے اور مقامی طلبہ کے ساتھ پکل بال کے دوستانہ میچ کھیلیں گے اور ثقافتی تبادلے میں حصہ لیں گے۔
ایئر چائنہ شمالی امریکہ کے جنرل منیجر پھینگ لے نے شِنہوا کو بتایا کہ حالیہ برسوں میں چین اور امریکہ کے درمییان عوامی سطح پر تبادلے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر