کراچی (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر میں احتجاج اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، حکومت گرفتار کارکنان کو رہا کرے پھر کوئی بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں اربوں روپے کھالیں اور کوئی احتجاج نہ کرے، دہشت گردی کے ذریعے احتجاج روکنے کی کوشش کی گئی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو تنہا کر دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان



