بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت

صادق آباد (نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے۔
پنجاب کے علاقے صادق آباد میں خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ لیڈر کا کام ہے لڑنا اور جیلوں میں جانا، پارٹی کو بچانا عوام کو بچا کر رکھنا، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کردیا۔اُنہوں نے کہا کہ کبھی کہتا ہے میری آنکھ میں درد ،کبھی کہتا ہے یہاں دودھ نہیں، یہ جو اُن کی بھڑکیں ہیں وہ صرف دکھانے اور بولنے کی ہیں، یہ قربانی نہیں دے سکتے، اِن کے پاس ہمت نہیں ہے، یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ لوگ صرف پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، میں نے حامد میر کے پروگرام میں کہا تھا، جیل 2 سال بعد حال احوال پوچھتی ہے، میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے، تکلیفیں کاٹی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔آصف علی زرداری نے کہا کہ جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے ، جیلوں میں جا کر عبادت ہوتی ہے، جیل میں عبادت کرنے والے کی دُعا قبول ہوتی ہے اس لئے کسی بھی سیاسی کارکن کی گرفتاری نہیں کی, کہیں وہ بددُعا نہ دیدے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ پاکستان کو بنا کر، سنوار کر جاؤں گا، اِس سے پہلے میں نہیں جاؤں گا، پیپلز پارٹی ایک دن 2 تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگئی اور بلاول کو وزیر اعظم بنائیں گے، ملک لوگوں سے بنتا ہے ،عوام سے بنتا ہے۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر