شنگھائی بارسلونا کے لا مرسے میلے کے لئے پہلا ایشیائی مہمان شہر نامزد

بارسلونا (شِنہوا) سپین کے شہر بارسلونا نے اپنے 2026 کے لا مرسے میلے کے لئے شنگھائی کو بطور مہمان شہر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ایشیائی شہر کو یہ اعزاز دیا گیا۔
لامرسے، جو بارسلونا کا سب سے بڑا شہر ی میلہ ہے، 23 سے 27 ستمبر 2026 کو منعقد ہو گا۔ 2007 سے اس میلے نے ہر سال ایک شہر کو بطور مہمان شہر مدعو کرنے کی روایت اختیار کی ہے تاکہ وہ شہر اپنی ثقافتی شناخت کا مظاہرہ کر سکے۔شنگھائی اس حیثیت سے میلے میں شامل ہونے والا پہلا ایشیائی شہر ہو گا۔
بارسلونا سٹی کے ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کے کونسلر ژاویئر مرسے نے بارسلونا اور شنگھائی کے درمیان تعلق کو تزویراتی قرار دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں شہر کثیر جہتی ذرائع، بالخصوص ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کے لحاظ سے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔
2026 کا ایڈیشن خصوصی علامتی اہمیت رکھے گا کیونکہ بارسلونا اور شنگھائی اپنی سسٹر سٹی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
2026 کے لا مرسے میلے میں شنگھائی کی ثقافت کے جدید اور روایتی عناصر کو اجاگر کرنے والا ایک متنوع پروگرام پیش کرنے کی توقع ہے، جو چین کے مشرقی شہر اور بارسلونا کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔



  تازہ ترین   
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ
ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر