امن ،ترقی کیلئے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کیلئے تیار :زرداری

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ مل کر باہمی افہام و تفہیم، امن اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے تیار ہے ۔ وہ ایوان صدر میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام قیادت اور استحکام پر چھٹی بین الاقوامی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سلامتی کا تصور روایتی تنازعات سے آگے بڑھ چکا اور سائبر سکیورٹی، ہائبرڈ خطرات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل اجتماعی حکمت عملی چاہتے ہیں۔ صدر نے زور دیا کہ مکالمہ اور تعاون ہی مشترکہ چیلنجز کا حل ہے ۔ انہوں نے 18ویں آئینی ترمیم کو عوامی شراکت اور مضبوط وفاق کی ضمانت قرار دیا۔ صدر نے کہا کہ پاکستان خطے میں تعاون اور تکنیکی ترقی کے ذریعے افرادی قوت کو مضبوط بنا رہا ہے ۔ ورکشاپ میں 49 ممالک کے 69 جبکہ مجموعی طور پر 99 شرکا نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قیادت اور استحکام وہ بنیادی ستون ہیں جن پر قومیں اور ادارے قائم ہوتے ہیں ۔ میجر جنرل محمد رضا نے ورکشاپ کے شرکا کو ایوان صدر کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر