بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے شہریوں میں خوف وہراس

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 3 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ صبح 10 بج کر 52 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکز خضدار سے 75 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا ۔ دریں اثنا نصیرآباد، جھل مگسی، صحبت پور، اوستہ محمد، بختیارآباد، سبی، ڈھاڈر، بھاگ، ڈیرہ بگٹی، سوئی سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ان علاقوں میں زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز کوہ سلیمان تھا جبکہ گہرائی15کلو میٹر تھی ،کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر