چینی آٹو کمپنی نے گھانا میں مختلف قسم کی گاڑیاں متعارف کرادیں

آکرہ (شِنہوا) گھانا میں قائم چینی آٹو موبائل اسمبلنگ اور ڈسٹری بیوشن کمپنی زونڈا ٹیک گھانا لمیٹڈ نے چیری کی سپورٹ یوٹیلٹی گاڑیوں (ایس یو ویز) کی ایک رینج گھانا کی مارکیٹ میں متعارف کرا دی۔
متعارف کرائے گئے نئے ایس یو وی ماڈلز میں چیری ٹیگو 2، چیری ٹیگو 7 اور چیری ٹیگو 9 شامل ہیں جس پر تقریب میں موجود گھانا کے گاڑیوں کے شوقین افراد نے مسرت کا اظہار کیا۔
بدھ کے روز نمائش میں آئی کار وی 23 اور آئی کار 03 بھی پیش کی گئیں جو چیری رینج کی الیکٹرک گاڑیاں (ای ویز) ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونڈا کی منیجنگ ڈائریکٹر یانگ یانگ نے کہا کہ ان کی کمپنی کا مقصد گھانا کے عوام کو چین کی بہترین گاڑیوں کی فراہمی جاری رکھنا ہے۔
یانگ یانگ نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیری چین کی معروف آٹو موبائل برآمد کنندہ کمپنی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ گھانا کے گاڑیوں کے شوقین افراد اس کی منفرد خصوصیات سے لطف اندوز ہوں۔
یانگ یانگ کے مطابق گھانا کے عوام نے چینی گاڑیوں کو قبول کیا ہے، خاص طور پر اس لئے کہ وہ جانتے ہیں کہ زونڈا چین سے جو کچھ بھی لاتی ہے وہ بہترین ہوتا ہے۔
ایسوسی ایشن آف گھانا انڈسٹریز (اے جی آئی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیٹھ ٹووم اکوابواہ نے گھانا کے آٹو سیکٹر میں جدت لانے پر زونڈا کو سراہا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر