چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے ابوظہبی میں بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس کا آغاز

گوانگژو (شِنہوا) اوبر اور چینی ٹیک کمپنی وی رائڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی کے وسطی علاقے میں پہلی کمرشل روبوٹیکسیسروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ابوظہبی کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر کے تعاون سے شروع کی جانے والی یہ سروس اب شہر کے اہم مقامات پر دستیاب ہے، جو ابوظہبی کے تقریباً 70 فیصد مرکزی علاقوں کا احاطہ کرتی ہے۔مقررہ علاقوں کے اندر سفر کرنے والے مسافر اوبر کمپورٹ یا اوبر ایکس ایپ کے ذریعے آٹو پائلٹ ٹیکسیاں منگوا سکتے ہیں یا براہ راست خودکار کیٹیگری کے تحت اوبر ایپ پر بکنگ کر سکتے ہیں۔ فی الحال ہر گاڑی میں ایک حفاظتی آپریٹر موجود ہوتا ہے جسے مرحلہ وار مکمل طور پر بغیر ڈرائیور کے آپریشنز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔وی رائڈکا کہنا ہے کہ آٹو پائلٹ سروس کی یہ توسیع متحدہ عرب امارات میں وی رائڈ اور اوبرکے درمیان شراکت داری کے تیز رفتار پھیلاؤ کو ظاہر کرتی ہے جو ملک کے جدید سفری وژن میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔فروری 2026 میں طے پانے والے تعاون کے روڈ میپ کے مطابق، دونوں کمپنیاں 2027 کے اوائل تک مشرقِ وسطیٰ میں اپنے روبوٹیکسی بیڑے کو کم از کم 1,200 گاڑیوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ابوظہبی کے علاوہ ان آپریشنز کا دائرہ کار دبئی اور ریاض جیسے بڑے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔2017میں قائم ہونے والی وی رائڈ ایک چینی ٹیک فرم ہے جو خودکار ڈرائیونگ کی تحقیق کے لیے وقف ہے اور یہ روبوٹیکسیوں، روبو بسوں اور ڈرائیور کی معاونت کے جدید حل فراہم کرتی ہے۔ یہ کمپنی 11 ممالک کے 40 سے زائد شہروں میں خودکار ڈرائیونگ کی تحقیق، جانچ اور آپریشنز کر چکی ہے۔اب تک اس نے مشرقِ وسطیٰ میں 200 سے زائد روبوٹیکسی تعینات کر دی ہیں۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر