عبوری حکومت کے تحت انتخابات منصوبہ بند تماشا :حسینہ واجد

ڈھاکہ(نیشنل ٹائمز)بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات کو ڈرامہ قرار دیدیا۔
بھارت میں مفرور شیخ حسینہ نے کہا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت کے تحت کرائے جانے والے انتخابات منصوبہ بند تماشا ہیں۔انہوں نے اپنی جماعت عوامی لیگ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں لکھا کہ عوامی لیگ کے بغیر کرائے گئے اس فریب پر مبنی اور ووٹرز کے بغیر ہونے والے انتخاب میں کوئی شفافیت نہیں تھی،ملک بھر کے بیشتر پولنگ سٹیشنز پر ووٹر ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر تھا۔ملک میں ایک غیرجانبدار نگراں حکومت کے تحت آزاد اور منصفانہ انتخابات کروائے جائیں جن میں سب کو حصہ لینے کی آزادی ہو۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر