زرداری، شہباز ملاقات، نئے صدرآزاد کشمیر پر مشاورت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اہم وزراء کے ہمراہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،احد چیمہ ،توقیر حسین شاہ اور رانا ثنااللہ موجود تھے جبکہ صدر مملکت کی معاونت شیری رحمن ،راجہ پرویز اشرف اور ڈاکٹر عاصم حسین نے کی ۔ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کے علاوہ سکیورٹی کے ایشوز ،ریجنل اور گلوبل ایشوز پر بات چیت ہوئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں میں اہم قومی اور داخلی سلامتی کے امور زیرِ غور آئے جبکہ خطے کی بدلتی صورتحال اور قومی مفادات کے تحفظ سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ غزہ امن بورڈ اور اس حوالے سے پاکستان کے مو قف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی اور آئینی و سیاسی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مو ثر بنانے جبکہ رابطے اور مشاورتی عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ اہم قومی معاملات پر ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے ۔بعدازاں شہباز شریف سے ترکیہ کی زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر (ٹی یو ایم ای)کے بورڈ چیئرمین عبدالقادر قاراگوز کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے زراعت کے شعبے میں پاکستان کے بے شمار وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے جامع حکمت عملی اور دوست ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پرزور دیا اور کہاکہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے مثالی برادرانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے ساتھ ساتھ معاشی شراکت داری کے فروغ کا بھی خواہاں ہے ۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر