کراچی جانیوالی بزنس ایکسپریس کی 7 بوگیاں انجن سے علیحدہ

گھوٹکی (نیشنل ٹائمز)گھوٹکی کے قریب محمد پور کے مقام پر پنجاب سے کراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں ٹرین کی سات بوگیاں اچانک انجن سے الگ ہو گئیں۔ واقعے کے نتیجے میں ڈاؤن ٹریک عارضی طور پر بند ہو گیا، جس کے باعث متعدد مسافر اور مال بردار ٹرینیں متاثر ہوئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، جس کے بعد ٹرین کو فوری روک دیا گیا۔ خوش قسمتی سے بوگیاں ڈی ریل ہونے سے بچ گئیں، نہ کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا۔ ٹرین میں سوار مسافر محفوظ رہے، تاہم اچانک واقعے پرمسافروں میں وقتی طور پر خوف و ہراس پھیل گیا۔تکنیکی عملے نے موقع پر پہنچ کر بوگیوں کو محفوظ طریقے سے انجن کے ساتھ جوڑنے اور ٹریک کو کلیئر کرنے کا کام شروع کیا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر کپلنگ سسٹم میں خرابی کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے ، تاہم حتمی رپورٹ تکنیکی معائنے کے بعد جاری کی جائے گی۔ ریلوے عملے کی جانب سے مسافروں کو صورتِحال سے آگاہ رکھا گیا، آخری اطلاعات تک بحالی کے بعد ٹرینوں کی روانگی معمول پر لانے کی کوششیں جاری تھیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر